Khabardar E-News

اسلام آباد : اب پاکستان میں بھی بچے بغیر بستے کے سکول جایا کریں گے

138

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد ( خبردار ڈیسک ) ملک میں تعلیمی اصلاجات کے سلسلے میں وفاقی حکومت نے ایک اہم اعلان کردیا

 وفاقی وزارت تعلیم کا بڑا اقدام کرتے ہوے وفاقی سطع پر تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں پرائمری کلاسز

تک بستے ختم کر نے کا اعلان کردیا ہے

اور کہا ہے کہ پررائمری کلاسز تک بچے بستے نہیں لائیں گے،

اسلام ابادمیں پارلیمانی وفاقی سکرٹری وجہیہ قمر نے جمعرات کو ایک تقریب سے خطاب کرتےہوے کہا کہ

بچوں کی کردار سازی مین اساتذہ کا کردار اہم ہے،

اورمعیاری تعلیم کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے جسکے لیے کام جاری ہے،

انہوں نے کہا کہ بکس فری بیگز پروگرام صرف اسلام آباد تک محدود نہیں رہے گا بلکہ جلد ہی اس پروگرام

کو ملک کے دوسرے حصوں تک منتقل کیا جاے گا

اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری وزارت تعلیم محی الدین وانی نے کہا کہ بہتر تعلیم کے لیے ضروری ہے

کہ اساتذہ بچوں کیساتھ سخت محنت کریں بیگ کا وزن کم کرنے کے علاوہ پہلی سے پانچویں جماعت کے

بچوں کی اخلاقیات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی ٹرییننگ پروگرام لایا جائیگا جسکے تحت اساتذہ کو ٹریننگ دی جائیگی،

اور بچوں کی ذہنی اور جسمانی مسائل کو ختم کرنے کے پیش نظر بکس فری بیگز پروگرام متعارف کروایا گیا

ہے

ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات،اکرام علی ملک بتایا کہ کتابوں کا ایک سیٹ گھر اور ایک سکول رکھا

جائیگا

اور اس نئے سسٹم کا اطلاق رواں تعلیمی سال میں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں سے کیا جاے گا

اور وقت کے ساتھ اس تعلیمی نظام کو ملک کے دیگر صوبوں میں بھی متعاف کرایا جاے گا –

اسلام اباد میں حکام کے مطابق اس سلسلے میں چاروں صوبوں کے وزراے تعلیم سے رابطہ جاری ہے

اور ہر صوبے کے حالات کو مدنظر رکھ کرمستقبل قریب میں اس نظام کو ملک بھر میں فعال کیا جاے گا

Comments are closed.