کوئٹہ ( خبردار رپورٹ ) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں جمعرات کو موسم سرد اور خشک رہے
گا
جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
بلوچستان کے بالائی اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں
محکمہ موسمیات کے آج ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی
3ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا
زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیاقلات میں کم سے کم درجہ حرارت 2ڈگری
سینٹی گریڈ کیا گیا
بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت21ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈسبی میں کم سے
کم درجہ حرارت12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت5ڈگری سینٹی ریکارڈکیا گیا
جبکہ کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 73فیصد گوادر90فیصد سبی میں ہوا میں نمی کا تناسب81 فیصد جبکہ
نوکنڈی میں ہوا نمی کا تناسب40فیصد ریکارڈ کیا گیا
واضع رہے گذشتہ ہفتے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں کوژک ٹاپ ، زیارت اور کا مہترزی میں
برفباری ہوئی تھی تاہم پی ڈی ایم اے کی جانب سے پہلے سے ہی موثراقدامات اٹھانے کے باعث نہ کوئی
شاہراہ بند ہوا اور نہ ہی کسی جانی مالی نقصان کی اطلاع آئی یے –
بلوچسان میں پی ڈی ایم اے کے سربراہ نصیراحمد خان ناصر نے خبردار نیوز کوبتاہا تھا کہ صوبے کے جن
جن علاقوں میں تیز بارش اور برفباری کا امکان تھا
وہا ں پہلے ہی تمام مشنری اور افراد ی قوت پہنچادی گئی
اس کے علاوہ کان مہترزی کے مقام پر ایک شلٹرہوم قاٰئم کیا گیا تھا
جہاں رہائش اور کھانے پینے کا انتظام تھا
تاکہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں پنجاب اور خیبرپشتونخو سے بلوچستان آنے جانے والے مسافروں
کوبرفباری میں سردی سے بچاو کے لیے رہائش اور کھانا وغیرہ فراہم کیا جاسکے
یاد رہے کہ مری میں اس سال ہونے والی برفباری سے 23 افراد کی قیمتی جانیں چلی گئ
جس میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد بھی شامل تھے
[…] مرحلہ بھی شروع نہ ہوسکا – ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچسان اور و صوبائی حکومت کے مابین مزاکرات سرد خانے کے نظر […]