Khabardar E-News

بی ایم سی :37کروڑ روپے کے مشکوک اخراجات کا انکشاف

360

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) محکمہ صحت حکومت بلوچستان نے بولان میڈیکل کمپلیس ہسپتال میں 37کروڑ

روپے کے مشکوک اخراجات کا انکشاف ہوا ہے

کوئٹہ میں آڈٹ رپورٹ کے مطابق بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ میں 34کروڑ 47لاکھ روپے کے

ادویات کی خریداری کا ریکارڈ غائب ہے ،

ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق اتنی بڑی رقم کی ادویات کی خریداری مالی سال 2020-21 میں کی گئی

تاہم دسمبر 2022کو محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ ریکارڈ سابق کیشیئر کی تحویل میں ہے ،

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے آڈٹ رپورٹ کی تیاری تک ادویات کی خریداری کا ریکارڈ پیش نہیں

کیا جاسکا ،

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بی ایم سی ہسپتال نے مالی سال 2020-21 میں مختلف ذرائع سے تین

کروڑ روپے کا ریونیو اکھٹا کیا ،

جسمیں سے صرف 91لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کیئے گئے ,

اور 2کروڑ 9لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع نہیں کیئے گئے ،

محکمہ خزانہ کے رپورٹ میں شبہ ظاہر کیا گیا ے کہ سرکاری خزانہ میں جمع نہ ہونے والی رقم خورد برد

کا شکار ہوئی

جس کےباعث آڈٹ رپورٹ میں دونوں کیسز میں ذمہ داروں کا تعین کرنے اور ان کے خلاف کاروائی کی

سفارش کی گئی ہے ،

Comments are closed.