Khabardar E-News

وزیراعظم اور آرمی چیف ایک پیج پر ہیں ،ترجمان پاک فوج

124

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جمہوری حکومت کی حمایت آئینی ذمہ داری ہے ،ملکی ترقی کے لئے دونوں رہنمائوں میںرابطے ضروری ہیں،حکومت سے ریاستی امور پر کوئی دو رائے نہیں ہے۔
ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں ہر ملاقات رپورٹ نہیں ہوتی، حکومت اور فوج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہےگزشتہ ہفتے دونوں رہنمائوں کی ٹیلفونک گفتگوبھی ہوئی
راولپنڈی (آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف دونوں ایک پیج پر ہیں، جمہوری حکومت کی حمایت آئینی ذمہ ذاری ہے، ملکی ترقی کے لئے دونوں رہنمائوں میںرابطے ضروری ہیں۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دونوں ایک پیج پر ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے آرمی چیف اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان رابطوں کے فقدان کے حوالے سے تمام قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور فوج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔ حکومت سے ریاستی امور پر کوئی دو رائے نہیں ہے۔ ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں ہر ملاقات رپورٹ نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومت کی حمایت آئینی ذمہ داری ہے۔ ملکی ترقی کیلئے آرمی چیف اور وزیراعظم کا رابطے میں رہنا ضروری ہے جب بھی ضرورت ہو ملاقات ہوتی رہتی ہے تاہم کچھ ملاقاتیں رپورٹ نہیں ہوتیں۔ وزیراعظم اورآرمی چیف کی گزشتہ ہفتے کی ٹیلی فونک گفتگو رپورٹ کی گئی تھی

Comments are closed.