Khabardar E-News

شریف برادران نے اپنی گردنیں عدالتی شکنجے میں دے دی ہیں،فردوس عاشق اعوان

136

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

میاں صاحب کی صحت کو بنیا د بناکر کسی کو سیاست کرنے کی ضرورت نہیں ہے، صحت مند نواز شریف کے ساتھ سیاسی میچ جاری رہے گا، معاو ن خصوصی
خلاق سے عاری اور فسطائیت سے بھرپور یہ سوچ مودی کے نازی ازم کا ناقابل تردید ثبوت ہے،بھارتی فوجی بی جے پی کے کارندے بن چکے ہیں
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف نے اپنی گردنیں عدالت کے شکنجے میں دے دی ہیں۔اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میاں صاحب کی صحت کو بنیا د بناکر کسی کو سیاست کرنے کی ضرورت نہیں ہے، صحت مند نواز شریف کے ساتھ سیاسی میچ جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ دونوں بھائیوں نے اپنی گردنیں عدالت کے شکنجے میں دے دی ہیں،قانون ان کا پیچھا کرتا رہے گا۔ اْن کا کہنا ہے کہ جنوری میں ہونیوالی سماعت میں حکومت کیسوالات کو عدالت میں سنا جائے گا۔دوسری جانب معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھارتی ریٹائرڈ جنرل کی ٹی وی پر کشمیری خواتین کیساتھ زیادتی کی حمایت کے گھٹیا بیان کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات قاتل اورغاصب مودی حکومت کے ان دعوئوں کی کھلی تردیدہیں کہ کشمیر میں زندگی معمول پر آگئی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سلام پیش کرتے ہیں اپنی کشمیری مائوں اور بہنوں کوجنہوں نے جرات، شجاعت اوربہادری سے بھارتی جبر و ظلم کا مقابلہ کیا۔ جدوجہدآزادی میں ان کی قربانیاں اورخدمات تاریخ کا ناقابل فراموش باب ہیں۔انہوںنے کہا کہ اخلاق سے عاری اور فسطائیت سے بھرپور یہ سوچ مودی کے نازی ازم کا ناقابل تردید ثبوت ہے،بھارتی فوجی بی جے پی کے کارندے بن چکے ہیں۔عالمی برادری بھارتی فوج کے ایسے ذہنی بیماروں اور انسانیت کے مجرموں کے خلاف سخت درعمل کا اظہار کرے

Comments are closed.