Khabardar E-News

پلان بی پرعملدرآمدجاری رہے گا،مولانافضل الرحمان

172

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نواز شریف کے بیرون ملک علاج پر ان کیلئے دعائیں اور نیک خواہشات ہیں، حکومت نے نوازشریف کی صحت کے حوالے سے کافی مشکلات پیدا کیں
مستقبل کا لائحہ عمل رہبر کمیٹی طے کرے گی،عدلیہ نے نوازشریف کی صحت کے بارے میںدرست فیصلہ کیا، دعا ہے وہ صحتیاب ہوکر واپس آئیں، میڈیا سے گفتگو
تلہ گنگ (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پلان بی پر عمل درآمد جاری رہے گا، مستقبل کا لائحہ عمل رہبر کمیٹی طے کریگی ، عدلیہ نے نوازشریف کی صحت کے بارے میں درست فیصلہ کیا ،دعا ہے وہ صحتیاب ہوکر واپس آئیں۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے امیر جے یو آئی (ف )مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پلان بی پر عمل درآمد جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ (آج) منگل کواپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بیرون ملک علاج پر ان کیلئے دعائیں اور نیک خواہشات ہیں، حکومت نے نوازشریف کی صحت کے حوالے سے کافی مشکلات پیدا کیں، ہماری دعا ہے نواز شریف جلد از جلد صحت یاب ہوکر پاکستان آئیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے نوازشریف کی صحت کے بارے میں درست فیصلہ کیاہے

Comments are closed.