ژوب ( خبردار نیوز ) ژوب کوئٹہ روڈ نیو ٹرک اڈہ کے قریب امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے استقبالیہ
قافلے کے قریب آج شام دھماکہ ہوا تاہم امیر جماعت اسلامی سراج الحق محفوظ رہے
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ، 6 زخمی ہوے ہیں ان میں ۳ بچے بھی شامل
ہیں جنہیں ژوب ہسپتال منتقل کردیا گیا
دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکار جاے وقوعہ پر پینچ چکے ہیں
اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے
بتایا گیا ہے کہ امیر جماعت اسلامی کچھ دیر بعد ژوب بازار میں جلسے میں شرکت کے لیے آرہے تھے
کہ استقبال کے مقام پر دھماکہ ہوا جس کے باعث ایک مبینہ خودکش جان بحق اور 3 زخمی ہوے ہیں
وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے کے قریب
دھماکے کی مزمت کی ہے
کوئٹہ میں جاری ایک بیان میں وزیراعلئ کا دہشت گردی کا واقعہ قرار دیتے ہوے امیر جماعت اسلامی
کے محفوظ رہنے پر اظہار اطمینان کیا
انہوں نے اللہ تعالئ کا شکر گزار اداکرتے ہوے امیر جماعت اسلامی اور انکے ساتھیوں کی حفاظت کی دعا
فرمائی ۔
انہوں نے واقعہ میں پانچ افراد کے زخمی ہونے پر دلی افسوس ہے اور ژوب کے اسپتالوں میں ایمرجنسی کے
نفاز اور زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتوں کی ہدایت کی
۔وزیراعلئ کی امیر جماعت اسلامی اور انکے ساتھیوں کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانے کی ہدایت
Comments are closed.