کراچی ( خبردار ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو
آج کراچی سے گرفتار کرلیا گیا گرفتاری کے بعد انہیں درخشان تھانے منتقل کردیاگیا
کراچی میں پی ٹی آئی رہبنما عمران اسماعیل کو حراست میں لے لیا گیا،
جنرل سکریٹری پی ٹی آئی کراچی ارسلان تاج کے مطابق عمران اسماعیل کو اب سے کچھ دیر قبل حراست
میں لیا گیا ہے،
انہون نے عمران اسماعیل کو درخشان تھانے منتقل کرنے کی اطلاعات ہیں،
دوسری جانب سندھ اسمبلی میں اقلیتی رکن جے پرکاش نے جمعہ کو پی ٹی آئ چھوڑنے کا اعلان کیا
ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ جمہوریت پسند پارٹی تھی اور رہے گی ہم نے 11 مہینے تک پر
امن احتجاج کیےکبھی ہمیں ملک کے خلاف کام کرنے کے احکامات نہیں آئے
لیکن اس جدوجہد کے بعد 9 مئی کو پرامن احتجاج کے بعد وہ ایک الگ نہج پر پہنچ گیا ہمیں کوئی ڈائریکشن
نہیں تھی، میں اس روز کراچی میں موجود تھا بعد میں دیکھا کہ پرامن احتجاج فوجی تنصیبات تک لے گئے
انہون نے مذید کہا کہ م یں نہیں جانتا وہ کون لوگ تھے، اس معاملے کی تحقیق ہونی چاہیے کیونکہ فوج ہے تو
پاکستان ہے، پاکستان ہے تو ہم ہیں
وہ پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا اعلان لرتے ہوے آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ میں اقلیت کے حقوق اور عام آدمی کے
لیے بات کرتا رہوں گا،
انہوں نے وضاحت کی کہ مجھے کسی نے نہیں اٹھایا، ذاتی مصروفیات تھیں اور 8 مئی تک پارٹی چھوڑنے کا
کوئی ارادہ نہیں تھا
Comments are closed.