Khabardar E-News

کوئٹہ کراچی شاہراپر حادثات کی روک تھام کے لیے آگہی مہم کا آغاز

1

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

حب ( خبردار نیوز ) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ویسٹ زون بلوچستان کا حب ٹول پلازہ لکی کے مقام پر ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کردیا
اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے والے ڈرائیورز کو تحائف پیش کیے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو چلان کیے گئے.
اطلاعات کے مطابق سیکٹر کمانڈر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ویسٹ زون اوتھل بلوچستان اجمل خان کھوسو نے کہا کہ موٹروے پولیس بلوچستان میں قومی شاہراہوں پر سفر کو محفوظ بنانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں
اور قومی شاہراہ پر ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنانے کے لیے موٹروے پولیس وقتا فوقتا قومی شاہراہ پر اسطرح کے آگاہی مہم چلاتی آرہی ہے
اسطرح ڈرائیورز کو قومی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کے بارے میں شعور آگاہی پیدا ہوتی ہے
اور ایسے اقدامات سے کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثات کو کنٹرول کرنے میں کافی مدد ملتی ہے.
قومی شاہراہوں پر قائم ٹول پلازئیں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ماتحت ہوتی ہیں لیکن کہیں بھی کسی ٹول پلازہ کے عملے کے رویے کے حوالے اگر شکایات ہیں تو ٹرانسپورٹرز بے شک موٹروے پولیس کو اپنے شکایات درج کرواسکتے ہیں
ہم کوشش کرینگے کہ اس قسم کے شکایات کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام تک پہنچائیں اور ٹول پلازہوں کے حوالے سے ٹرانسپورٹرز کے شکایات کا ازالہ ہوسکے.
انکا مزید کہنا تھا نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ کو مختلف علاقوں میں مرمت کے لیے اکھاڑا گیا ہے جو یقینا خطرناک ہے
اس سے ٹریفک حادثات رونما ہورہے ہیں لیکن یہ این ایچ اے کی ذمہ داری ہے
ہم کوشش کرینگے کہ قومی شاہراہ کی مرمت کے دوران شاہراہ کو جگہ جگہ اکھاڑنے سے جو حادثات رونما ہورہے ہیں
انکے روک تھام کے لیے این ایچ اے حکام کے ساتھ مل کر ایک جامعہ لائحہ عمل طے کریں.

Comments are closed.