Khabardar E-News

کویٹہ : چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ ، بچے پر پولیس تشدد کا نوٹس

5

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (خبردار نیوز ) چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے پشتون آباد تھانے میں بچے پر تشدد کے واقعے کا

نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نعیم اختر افغان نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی آپریشنز کو عدالت میں طلب کرلیا،

 

اس سلسلے میں رجسٹرار ہائیکورٹ کی جانب سے ہفتہ کو نو ٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

اطلاعات کے مطابق پشتون آباد تھانے میں پولیس افسران کی بچے پر تشدد کی ویڈیو گزشتہ روز سوشل میڈیا

پر وائرل ہوگئی تھی۔

جس پر جمعہ کے روز کوئٹہ میں قائمقام ڈی آئی جی پولیس غلام اظفر میسر اور ایس ایس پی آپریشن عبدالحق

عمرانی نے ایک  پریس کانفرنس سے خطاب کیا

اور کہا کہ بچے پر تشدد کےکرنے والوں اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیاہے

انکے مطابق بچے پر تشدد واقعہ 4 جولائی 2021 کا ہے،

انہوں نے واضع کیا کہ پولیس کی جانب سے بچے پر ٹارچر کسی صورت قابل قبول نہیں

ایک سوال  قائمقام ڈی آئی جی پولیس غلام اظفرنے بتایا کہ بچے کو چوری کے کیسز میں ایگل اسکواڈ نے

گرفتار کیا تھا

کویٹہ : چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ ، بچے پر پولیس تشدد کا نوٹس

جس کے بعد پولیس کی جانب سے تشدد ہوئی

تاہم  تشدد کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی،

اور  جس تھانےمیں بچوں پر تشدد کیا گیا اسی تھانے میں ہی اہلکاروں گرفتار کرکے رکھاگیا ہے،

قائمقام ڈی آئی جی  کے مطابق تھانہ کلچر کی بہتری کیلئے کام کیا جارہاہے،

انہوں نے کہا کہ  شہر میں تھریٹس کے حوالے سے پولیس الرٹ ہے

اس مقصد کے لیے شہر کے حساس مقامات پر اہلکار تعینات کیے جاچکے ہیں،

اس کے علاوہ تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس ہیں

بقول انکے  جلد معاملات معمول کے مطابق آئینگے،

ایک اور سوال پرانکا کہنا تھا کہ سیف سٹی پروجیکٹ ابھی تک مکمل نہیں ہواہے

جس پر کام ہورہا اور اس پروجیکٹ کو جلد مکمل کیاجائے گا۔

جس کے تحت تھانہ کلچر کو  کے خاتمہ اور پولیس کی حالت بہتر بنانے کیلئے شہر کے تمام  تھانوں کے اندر

کیمرے لگائیں  جائینگے

Comments are closed.