Khabardar E-News

کورونا وائرس کا پھیلاو سنجیدہ علاج واقدامات کا متقاضی ہے، مریم نواز

122

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاو سنجیدہ علاج واقدامات کا متقاضی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ کورونا سے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور افسوس کرتی ہوں، اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس عطاءفرمائے، اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ دیگر مریضوں کے لئے شفائے کاملہ کی دعا کرتے ہیں کہ اللہ  سب کو اپنی حفظ وامان میں رکھے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان  اپنی تاریخ کے سب سے سنگین ترین چیلنجز کا سامنا کررہا ہے، کورونا وائرس کا پھیلاؤ سنجیدہ علاج و اقدامات کا متقاضی ہے، ہر سطح پر اس سے لڑنے کی ضرورت ہے،  آزمائش کی اس گھڑی میں ہمیں احتیاط کرنا ہے، طبی ہدایات پر عمل کریں اور اللہ سے دعا کریں۔

Comments are closed.