Khabardar E-News

بلوچستان کے صحافیوں سندھ حکومت سےاطہرمتین کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

8

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (خبردار ڈیسک ) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام

صحافی اطہر متین کے کراچی میں قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

مظاہرے میں صحافی قیادت کے علاوہ بڑی تعداد میں صحافیوں، شہر کے سابق کونسلرز اور میڈیکل کالجز

کے طلبا نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے سندھ حکومت سے شہید اطہر متین کے اصل قاتلوں کو گرفتار کرنے

کا مطالبہ کیا

بی یو جے کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

شرکاء نے صحافی اطہر متین کے قتل کے خلاف شدید نعرے لگاتے ہوئے واقعے پر اپنے غم و غصہ کا اظہار

کیااور مطالبہ کیا کہ لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے۔

بلوچستان کے صحافیوں سندھ حکومت سےاطہرمتین کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

احتجاجی مظاہرے سے پی ایف یو جے کے سینئر نائب صدر سلیم شاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہا صحافی

اطہر متین کے قتل کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

سندھ حکومت خود راہزنی کی وارداتوں میں اضافے کا اعتراف کر رہی ہے اس طرح کے واقعے میں اطہر

متین کی شہادت صحافت کا بہت بڑا ںقصان ہے

سلیم شاہد نے مزید کہا کہ سندھ حکومت صحافی اطہر متین کے قاتلوں کو کٹہرے میں لائے۔

بی یو جے کے صدر عرفان سعید نے کہا صحافی اطہر متین کا قتل قابل مذمت ہے صحافیوں کی آواز دبانے

کی کوشش کی جارہی ہے

بی یوجے کاسندھ حکومت سے صحافی اطہر متین کے قاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ

عرفان سعید کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے قتل کی وارداتیں اور ان کے خلاف کارروائیاں ملک بھر میں پھیل

چکی ہیں مگر صحافی کسی صورت دھمکیوں اور ان واقعات سے مرعوب نہیں ہوں گے

سندھ حکومت صحافی اطہر متین کے قاتلوں کو گرفتار کرکے اصل محرکات کو سامنے لائے یہ سلسلہ جاری

رہا تو صحافی ملک گیر تحریک چلانے پر مجبور ہوں گے

احتجاجی مظاہرے سے کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا پہلے اس قسم کے

واقعات پر ایک مذمت کی جاتی تھی اب تو حکمران اس کی زحمت بھی نہیں کرتے تشویش ہے کہ صحافیوں

کے خلاف کارروائیاں بڑھتی جا رہی ہیں

حکومت اتنی بے حس ہے کہ صحافی سمیت ہر طبقہ پریشان ہے۔ احتجاجی مظاہرے میں کوئٹہ شہر کو سابق

کونسلران اور میڈیکل۔کالجز کے طلبا نے شرکت کرکے صحافیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا

1 Comment
  1. […] بلوچستان کے صحافیوں سندھ حکومت سےاطہرمتین کے قاتلوں کی… […]

Comments are closed.