Khabardar E-News

آٹا اورچینی بحران پر پیش کی جانے والی رپورٹ سے وزیراعظم مطمئن نہیں، فردوس عاشق

98

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سلام آباد: معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آٹا بحران کی ابتدائی رپورٹ پر وزیراعظم نے مزید جوابات طلب کئے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس  کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ایماندار قیادت کی بدولت ہی دنیا کے سامنے پاکستان کا تشخص اور دنیا کا اعتماد بحال ہوا، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ یہ قوم ٹیرارزم سے ٹورازم  تک پہنچی ہے، یواین سیکریٹری جنرل کا پاکستان کے حوالے سے یہ مؤقف عوام کیلئے امید کی کرن ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم نے موجودہ صورتحال سے ملک کو نکالنے کیلئے کوشاں ہیں اور موجودہ مہنگائی کی صورتحال سے آگاہ ہیں، آٹا بحران کی ابتدائی رپورٹ پر وزیراعظم نے سوال اٹھادیا ہے، آٹا اور چینی بحران  پر وزیراعظم نے مزید جوابات طلب کئے ہیں اور ایف آئی اے کو جامع رپورٹ بنانے کی ہدایت کی ہے، رپورٹ کو عوام کے سامنے لایا جائے گا اور ذمہ داروں کو سامنے لائیں گے۔

فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک اورعالمی مالیاتی ادارے اربوں ڈالر دینے کے لئے تیار ہیں، عالمی مالیاتی اداروں کا اعتماد ہی اصل تبدیلی ہے، اس فنڈ کو دہشتگردی کا شکار اور کم ترقی یافتہ علاقوں پر خرچ کریں گے، بلوچستان اور سابقہ فاٹا اس میں سرفہرست ہیں، اسمگلنگ بڑا ایشو ہے جو مقامی صنعت کو تباہ کرتی ہے، اسمگلنگ کو روکنے کیلئے جامع منصوبہ بندی اور حتمی فیصلےکئے جا چکے ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ راناثناءاللہ مجھے بچاؤ تحریک چلا رہے ہیں، وہ جن کو آواز دے کر پر امید ہیں وہ لندن میں پرسکون فضاؤں میں ہیں، رانا ثناء اللہ نیب کی سوالات سے توجہ ہٹانے کیلئے بڑھکیں ماردیتے ہیں اور اپنی جماعت کی صفوں میں مایوسیوں سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، لیکن اب ان کی پڑیاں نہیں بکیں گی۔

Comments are closed.