Khabardar E-News

انضمام نے کرکٹ کے کھیل کو بدل کر رکھ دینے والے 3 کھلاڑیوں کے نام بتادیے

263

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر و لیجنڈری کرکٹر انضمام الحق نے  دنیائے کرکٹ کے 3 ایسے نام پیش کیے ہیں جنہوں نے اُن کے مطابق کرکٹ کے کھیل کو بدل کر رکھ دیا ہے۔

سابق کرکٹر انضمام الحق دنیائے کرٹ کا بڑا نام ہیں اور انہوں نے متعدد میچز میں پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انضمام الحق نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں اپنے تجربے اور مشاہدے کے تحت دنیائے کرکٹ کے 3 ایسے کھلاڑیوں سے متعلق بتایا ہے جنہوں نے کرکٹ کو ہی بدل کر رکھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ میں 3 کھلاڑی ایسے ہیں جنہوں نے کرکٹ کو تبدیل کیا اور نیا اسٹائل دیا، سب سے پہلے اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے سر ویوین رچرڈ تھے جنہوں نے پہلی بار فاسٹ بولرز کو فرنٹ فٹ پر کھیلنا سکھایا۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ دوسرے کھلاڑی سری لنکا کے جے سوریا تھے جنہوں نے ابتدائی 15 اوورز میں فاسٹ بولرز کی پٹائی شروع کی اور فیلڈرز کے اوپر سے شارٹس کھیلے، اس سے قبل ایسے کھلاڑی کو ’ٹُلا‘ کہتے تھے اور اسے بیسٹمین ہی تصور نہیں کیا جاتا تھا۔

انضمام نے بتایا کہ تیسرے کھلاڑی جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئرز ہیں جنہوں نے کرکٹ کو تیسری دفعہ بدل کر رکھا، کرکٹ کو تیز کرنے کا کریڈٹ اسی کو دوں گا، انہوں نے پیڈل سوئپ اور ریورس سوئپ مارنا شروع کیں۔

انضمام الحق نے ڈی ویلیئرز کے حوالے سے حیرت انگیز واقعہ بتایا کہ یہ وکٹ کیپر آئے تھے اور انڈین پریمیئر لیگ میں ناکام ہوگئے تھے، اپنی فرنچائز کے مالک کو کہا تھا کہ اگلے سال آؤں گا تو آپ ایک نئے ڈی ویلیئرز کو دیکھیں گے اور یہی ہوا کہ اس نے کرکٹ کی بیٹنگ کو ہی بدل کر رکھ دیا۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں ڈی ویلیئرز سے زیادہ قدموں پر تیز کھیلنے والا کھلاڑی نہیں دیکھا، بنگلادیش میں گرمی اور ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہوتا ہے اور وہاں بھی یہ بہترین پرفارمنس دکھا رہے تھے تو میرے ساتھ موجود کولنگ وڈ نے کہا کہ کوئی بھی کرکٹ میں ڈی ویلیئرز کے مقابلے میں 50 فیصد بھی فٹ نہیں ہے۔

انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ اگر کسی کو کرکٹ میں مشعل راہ بنانا ہے تو وہ ڈی ویلیئرز کو بنائیں۔ 

Comments are closed.