کراچی: حکومت سندھ نے مستقبل میں زہریلی گیس کے اخراج اور اس کے نقصانات سے بچنے کے لیے ماحولیاتی ماہرین سے مشاورت شروع کردی ہے۔
بین الاقوامی طرز پر کراچی میں ایئر پیوریفائرٹاور لگانے کی تجویز ہے ایئرپیوریفائر ٹاور ہوا سے زہریلی گیس اور مضر صحت مواد کو جذب کر کے ماحول دوست اجزا کو ہوا میں شامل کرسکیں گے سندھ حکومت کی ماحولیاتی ماہرین سے ملنے والی تجویز پر این ای ڈی یونیورسٹی نے ابتدائی کام شروع کر دیا ہے۔
کیمیکل، مکینیکل اور ماحولیات سمیت دیگر متعلقہ شعبوں کے ماہرین ایئرپیوریفائر ٹاور لگانے سے متعلق فزیبلٹی رپورٹ مرتب کر رہے ہیں منصوبہ قابل عمل ہونے کی صورت کراچی کے 6 اضلاع میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائیگا۔
Comments are closed.