Khabardar E-News

سلومیٹر چارجز پرگیس کمپنی کے خلاف توئین عدالت کی درخواست دائر- نذیرآغاایڈوکیٹ

169

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سلومیٹر چارجز پرگیس کمپنی کے خلاف توئین عدالت کی درخواست دائر- نذیرآغاایڈوکیٹ

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) بلو چستان ہا ئی کورٹ کے ووکیشن جج جسٹس جنا ب جسٹس نذیر احمد لا نگو نے

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جا نب سے مختلف اضلا ع میں صارفین کو گیس سپلا ئی و دیگر امور سے متعلق

پیش کیا گیا

جواب غیر تسلی بخش قرار دیتے ہو ئے آ ئینی درخواست کی سماعت ما ہ فروری تک ملتوی کر دی ہے ۔

گزشتہ روز سید نذیر آغا ایڈووکیٹ ، سلطا نہ ثروت ایڈووکیٹ اور فرزانہ خلجی ایڈووکیٹ کی جا نب سے دائر

آئینی درخواست کی سماعت کے موقع پر سلطا نہ ثروت ایڈووکیٹ ، فرزانہ خلجی ایڈووکیٹ ،سید نذیر آغا

ایڈووکیٹ کی جا نب سے عمرا ن با رکزئی ایڈووکیٹ اورطا رق لا شاری ایڈووکیٹ جبکہ سوئی سدرن گیس

کمپنی کی جا نب سے عدنان اعجا ز شیخ ایڈووکیٹ اور کمپنی کے حکام پیش ہو ئے

آئینی درخواست کی سما عت کے دوران درخواست گزاران کی جا نب سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلا ف

تو ہین عدالت کی درخواست پیش کی گئی

اور عدالت میں مو قف اختیار کیا گیا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی بلو چستان ہا ئی کو رٹ کے 23دسمبر کو

پی یو جی /سلو میٹر چا رجز سے متعلق دئیے گئے حکم کی خلا ف ورزی کی جا رہی ہے

اورعدالتی واضح احکامات کے با و جو د بھی صارفین کوپی یو جی /سلو میٹر چا رجز بھیجے جا رہے ہیں

اس لئے عدالت کمپنی کے خلاف تو ہین عدالت کی کا رروائی عمل میں لا ئے جس پر عدالت نے مذکورہ

درخواست کو جواب کے لئے رکھ دیا ۔

اس موقع پر عدالت کو بتا یا گیا کہ گیس پریشر کی کمی اور لوڈشیڈنگ کا بدستور صارفین کو سامنا ہے ۔

عدالت نے سما عت کے دوران سوئی گیس کمپنی کی جا نب مختلف اضلا ع کو گیس سپلا ئی و دیگر

امور سے پیش کئے گئے

جواب کو ایک با ر پھر غیر تسلی بخش قرار دیا اور بعدازاں آ ئینی درخواست کی سما عت

ما ہ فروری تک ملتوی کر دی ۔

کوئٹہ میں بدترین گیس لوڈشیڈنگ ، علمدار روڈ پرخواتین اور بچوں کا دھرنا

یا د رہے بلو چستان ہا ئی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس نعیم اختر افغان کی سربرا ہی

میں2رکنی بنچ نے سید نذیر آغا ایڈووکیٹ ، سلطا نہ ثروت ایڈووکیٹ اور فرزانہ خلجی ایڈووکیٹ

کی جا نب سے دائر آ ئینیدرخواست پر پی یو جی /سلو میٹر چا رجز کو غیر قا نونی

قرار دیتے ہو ئے اسے آ ئندہ صارفین کو بھیجنے سے کمپنی کو روکا تھا

مگر اس کے با و جود ما ہ دسمبر2021 کے بلوں میں صارفین کو مذکورہ چارجز بھیجے گئے

بلکہ سوشل میڈیا پر زیر گردش ما ہ جنوری کے بلوں میں بھی مذکورہ چا رجز شامل کئے گئے ہیں

جس پر درخواست گزاران کی جا نب سے کمپنی کے خلا ف تو ہین عدالت کی درخواست

بھی فائل کر دی گئی ہے

Comments are closed.