گوادر (خبردار نیوز ) پاکستان آرمی کی جانب سے صوبے میں تعلیم کے فروغ کے لیے مختلف علاقوں میں
کام جاری ہے
اور اس سلسلے میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کرکانی چب پیشوکان کا مرمتی کام تکمیل کےآخری مراحل
میں ہے
کوئٹہ میں پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ کے ادارے ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری ہونے والے
ایک بیان میں کہا گیا ہے
پاک آرمی : گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کرکانی چب پیشوکان کی مرمت
کہ پاک آرمی نے طالبات کے لیے اسکول میں پانی کی ٹینکی بنائی۔
اسکول کا مین گیٹ نہ ہونے کی وجہ سے طالبات کو تحفظ کے لیے کافی مشکلات درپیش ہوتی تھی۔
پاکستان آرمی نے طالبات کی اس پریشانی کے پیش نظر اسکول کا مین گیٹ تعمیر کروایا۔
اس کے علاوہ اسکول میں پودے بھی لگوائے۔
طالبات ،والدین اور اساتذہ نے پاک آرمی کے اس اقدام کو سراہااور تعریف کی۔
یاد رہے کہ پاک آرمی کی جانب سے اس سے قبل گوادر کیچ اور مکران کے مختلف علاقوں میں تعلیم اور
صحت کے شعبوں میں عوامی مفاد میں مختلف ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے ہیں
جس سے اب مقامی لوگ مستفید ہورہے ہیں
Comments are closed.