Khabardar E-News

کویٹہ: یونیورسٹی سے لاپتہ طلبہ کی بازیابی کے لیے مظاہرہ

151

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کویٹہ (خبردار ڈیسک ) بلوچستان یونیورسٹی کے طلباء نے کہا کہ نومبر میں کوپتہ ہونے والے طلبہ کی بازیابی

کے لیے اقدامات کیے جائیں

جامعہ بلوچستان سے گزشتہ سال نومبر میں لاپتہ ہونے والے دو طلباء کی عدم بازیابی کے خلاف طلباء

تنظمیوں کی جانب سے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب سے احتجاجی ریلی اور مظاہرے کا انعقاد کیا گیا

مظاہرین نے حکومت سے طلباء کی جلد بازیابی کا مطالبہ کیا گزشتہ سال نومبر میں جامعہ بلوچستان سے دو

طلباء فصیح بلوچ اور سہیل بلوچ کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا تھا

تین ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود طلباء کی عدم بازیابی کے خلاف طلباء تنظمیوں کی جانب سے کوئٹہ

پریس کلب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا

طلباء شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچے طلباء کی جانب سے نعرے بازی بھی کی

گئی

احتجاجی ریلی میں شریک شرکاء کا کہنا تھا تعلیمی اداروں سے طلباء کا لاپتہ ہوجانا تشویشناک بات ہے

احتجاج میں شریک سہیل بلوچ کے بھائی کا کہنا تھا کہ

صوبائی وزیر سردار عبد الرحمن کھیتران کی سربراہی میں قائم حکومتی کمیٹی نے پندرہ روز میں بھائی کی

بازیابی کی یقین دہانی کروائی تھی

لیکن تاحال بھائی کو بازیاب نہ کرایا جا سکا مظاہرین نے حکومت سے دونوں لاپتہ طلباء کو جلد از جلد بازیاب

کرانے کا مطالبہ کیاطلباء کی عدم بازیابی پر سخت احتجاج کا عندیہ بھی دے دیا

Comments are closed.