Khabardar E-News

کوئٹہ : بازئی قبائل کے تین افراد کے اغواء کے خلاف ائیرپورٹ روڈ بند

154

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (خبردار نیوز ) بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بازئی قبائل کے تین افراد کے اغواء کے خلاف کوئٹہ میں ایک احتجا جی مظاہرہ ہوا ہے

اوربدھ کو لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ائیرپورٹ پر عسکری پمپ کے مقام پر میں قومی شاہراہ بند کیا ہے

جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث شہرمیں ٹرئفک کا نظام درہم برہم ہوچکاہے

اور خاص کر ائیرپورٹ جانے والے مسافروں کو کہی مشکلات کا سامنا ہے

ان مظاہرین کے مطابق ایک قبائلی شخصیت نے ان تینوں افراد کی بازیابی کیلئے 25 کروڑ کی ڈیمانڈ کررہا

ہے،

مظاہرین کے نمائندے نعیم بازئی نے کہا ہے کہ ہماری ایف آئی آر تک نہیں کاٹی جارہی

جس کے باعث ہم اپنے  لوگوں کی بازیابی کے لیے احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے

انہوں نے کہاکہ حکومت کی ناائلی کی وجہ سے آے روز کوئٹہ شہر میں اغواء براے تاوان کی وارداتیں ہورہی

ہیں

جس کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پائی جاتی ہے

ان مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اغواء ہونے والے تین افراد کی بازیابی کے فوری اقدامات کیے

جائیں

اور کوئٹہ شہرمیں امن و امان کی بحالی کے لیے متعلقہ پولیس سے باز ٍپرس کی جاے

Comments are closed.