کوئٹہ( خبردار نیوز ) /کندھاری بازار میں ہفتہ کی شام کو ایک زوردار دھماکہ ہوا ہے جس میں اب تک ایک شخص ہلاک اور 9 افراد زخمی ہوچکے ہیں
بتایا گیا ہے کہ دھماکہ فاطمہ جناح روڈ قندھاری بازار کراس کے قریب ہوا ہے
پولیس زرائع کے مطابق دھماکہ کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع کی جانب روانہ ہوچکی ہیں اور ایدھی زرائع کے مطابق دھماکہ میں زخمی افراد کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں ایم ایس ڈاکٹر جاوید نے ایمرجنسی نافذ کرکے تمام ڈاکٹروں اور متعلقہ اسٹاف کو فوری طور پر طلب کرلیا ہے
دھماکہ کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری جاے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے اور علاقے کو گیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں ابتدائی تحقیقات کے مطابق ھماکہ سڑک کے کنارے کھڑی موٹرسائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد سے ہوا ہے جس سے4 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچاہے ترجمان سول ہسپتال وسیم بیگ نے خبردار نیوز کوبتایا کہ دھماکہ ایک شخص جان بحق اور 5 زخمی ہیں جنہیں ٹراما سنٹر منتقل کردیاگیا
،ایم ایس سول ہسپتال کوٸٹہ ڈاکٹر جاوید اختر کے مطابق تمام زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے تمام سرجنز، انستیھیسیا ڈاکٹرز، طبی اسٹاف کو ہنگامی بنیادوں پر طلب کرکے بلا تاخیر طبی ریلیف فراہم کی جا رہی ھے
قندھاری بازار بم دھماکہ زخمی افراد کے نام :–1. نواب خان ولد باز محمد2.زرک شاہ دختر عبیداللہ3.تجلہ دختر عبیداللہ4.محمد صاٸم ولد عبیداللہ5.نامعلوم خاتون شامل ہے جبکہ سید ندا محمد ولد سید حاجی محمد جان بحق ہوچکا ہے
وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئیٹہ بم دھماکے کی مزمت کرتے ہوے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر امن کے دشمن ۔ہر گز معاف نہیں کیا جاۓ گا۔اور عوام کی جان ومال کا تحفظ کرنا حکومت کی زمہ داری۔ہر حد تک جائیں گے ۔
وزیراعلئ بلوچستان آئی جی پولیس کو شہر میں حفاظتی اقدامات کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی جبکہ دھماکے میں جانبحق شخص کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہارکیا
مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ۔لانگو کی قندھاری بازار دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں انسانی جانوں کا ضیاع افسوس ناک ہے تاہم امن کے دشمنوں کو اپنے مزموم مقاصد میں۔کامیاب نہیں ہونے دیں گے
میر ضیا لانگو نے کہا کہ دہشت اور وحشت پھیلانے والے باہمت قوم کے حصلے پست نہیں کرسکتے،
مشیرداخلہ نے متعلقہ حکام سے دھماکے کی روپورٹ طلب کر لی
صوبائی وزیر نوابزادہ گہرام بگٹی کی جانب سے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوے دھماکے میں زخمی افراد کیلئے جلد صحتیابی کیلئے کیلئے دعاگو ہیں۔
Next Post
Comments are closed.