کراچی (خبردار ڈیسک )شیر شاہ میں نالے پر قائم نجی بینک کی برانچ میں دھماکہ گیس لیکیج سے ہوا بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جاری کردہ رپورٹ کیمطابق دھماکہ گیس بھر جانے کے باعث ہوا
واقعے میں دہشتگردی سمیت کسی قسم کی تخریب کاری کے شواہد ابھی تک نہیں ملےپولیس جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے،،
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق واقعے میں 15 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے،
ترجمان حکومت سندھ مرتضی وہاب نے کراچی سول اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا ہے کہ آج کا بڑا افسوس ناک واقعہ ہے جس میں ہ میں 15 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 16 افراد زجمی ہوئے ہیں، جن میں 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے
انہوں نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے، جلد آپریشن کو مکمل کرنے کے لیے کوشش کی جارہی ہے اس مقصد کے لیے ریسکیو 1122 کے طرز پر ایک سندھ میں سسٹم مرتب دیا جارہا ہے مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے نمٹنے کے لئیے جلد ریسکیو ادارہ بنا دیا جائے گا
انہوں نے خبردارکیاکہ کوئی قانون سازی غیر قانونی چیز کو تحفظ دینے کے لئے نہیں ہوتااور جو بل غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے پیش کیا گیا وہ اس طرح کی تعمیرات کے لئیے نہیں ہے انہوں نے آج کے واقعہ کی جانب اشارہ کرتے ہوے کہا کہ نالہ کی گئی تعمیرات، چائنا کٹنگ یا رفاہی زمین پر بنی عمارتوں کو نہیں چھوڑا جاییگا
وزیراعلئ بلوچستان میر عبدلاقدوس بزنجو کا کراچی میں ہونے والے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے کوئٹہ میں جاری ہونے والے ایک بیان میں وزیراعلی نے جانبحق افراد کے خاندانوں سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعاکی ہے کہ اللہ تعالئ مرحومین کی مغفرت فرماۓ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرۓ۔اور زخمیوں کی جلد صحتیابی عطاکرے-
صوبائی مشیر داخلہ و قباہلی امور میر ضیاءاللہ لانگو نے کراچی شیر شاہ سانحہ میں جان بحق ہونے والے انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیعتی پیغام میں صوبائی مشیر نے جان بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی
صوبائی وزیر خزانہ بلوچستان حاجی محمد نورمحمد خان دمڑ کا کراچی میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت اور دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دھماکے میں جانبحق افراد کے غمزادہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہییں ،
صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے اللہ تعالئ سے دعا کی ہے کہ مرحومین کی مغفرت فرماۓ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرۓاور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے امین
Comments are closed.