کوئٹہ (خبردار نیوز ) محکمہ تعلقات عامہ کے سپریٹنڈنٹ ولی الرحمن کا کراچی میں عارضہ کلب کے باعث انتقال کرگئے
ایکسپریس نیوز کے بیورو چیف رضاالرحمان کے چھوٹے بھائی ولی الرحمان کراچی میں انتقال کرگئے وہ کافی عرصہ سے علیل تھے، کراچی میں ان کے دل کا آپریشن بھی گزشتہ دنوں ہوا تھا
مرحوم کی میت کل بروز اتوار رضاالرحمان کی رہائش گاہ وی آئی پی بنگلور جناح ٹاؤن آئی ٹی یونیورسٹی روڈ (کلی جمعہ)سے دوپہر 12بجے اٹھائی جائے گی،نمازجنازہ 1.30 بجے صدیقیہ مسجد میں بعدازنماز ظہر ادا کی جائے گی،تدفین کاسی قبرستان میں کی جائے گی،دوست احباب سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے
وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ایکسپریس نیوز کے بیورو چیف رضاالرحمن کے چھوٹے بھائ ولی الرحمان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے
اپنے ایک تعزیتی پیغام میں وزیراعلئ نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوۓ کہا ہے کہ انہیں ولی الرحمان کے انتقال کی خبر سن کر دلی رنج پہنچا ہے وزیراعلئ نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالئ مرحوم کی مغفرت فرماۓ اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر وہمت سے برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے
Comments are closed.