Khabardar E-News

ہرنائی: قومی شاہراہ پر مسافر وین کو حادثہ خاتون جان بحق 15مسافر زخمی

126

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ہرنائی( نامہ نگار) کوئٹہ ہرنائی قومی شاہراہ پر مسافر وین کو حادثہ پیش آیا ہے جس کےنتیجے میں ایک خاتون جان بحق جبکہ 15مسافر زخمی ہوے ہیں
،لیویز زرائع کے مطابق یہ حادثہ ہفتہ کے روز ہرنائی کویٹہ قومی شاہراہ پر نجی کمپنی کے مسافر ویگن ہرنائی سے کوئٹہ سے جاتے ہوئے تیزرفتاری کے باعث چپرلفٹ کے پہاڑی سلسلے میں بے قابو ہوکر الٹ گئی
جس کے نتیجے میں نجی کمپنی کے ویگن میں سوار ایک خاتون جان بحق جبکہ 15 افراد شدید زخمی ہوئے
زخمیوں کو لیویز فورس نے دیگر گاڑیوں کے ذریعے کوئٹہ علاج معالجے کیلئے کوئٹہ روانہ کردیا
واقعہ کے بعد لیویز کی بھاری نفری جاے وقوعہ پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی

Comments are closed.