Khabardar E-News

کوہلو : بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال اور مظاہرہ

115

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوہلو( نامہ نگار) شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوءی ہے اس موقع پر صارفین نے کیسکو کے خلاف مظاہرہ بھی کیا-
اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے ٹریفک چوک پر ٹائر جلا کر کوہلو پنجاب قومی شاہراہ کو بلاک کردیا
جہاں پر مظاہرین نے کیسکو کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے ہیں قبائلی و سیاسی رہنماء میر نعمت اللہ مری کی سربرائی میں مظاہرین کا احجتاج جارہی ہے مظاہرین کا موقف ہے کہ ضلع میں کیسکو کی جانب سے رکھا جانے والا سوتیلا سلوک ناقابل برداشت ہےلوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج بجلی کی فراہمی سے کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے معمول زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں ،زراعت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے
ایک گھنٹہ گزرنے کے بعد تاحال انتظامیہ کی جانب سے مزاکرات کے لئے کوئی بھی انتظامیہ آفیسر نہیں پہنچا ہے

Comments are closed.