Khabardar E-News

گوادردھرنے میں پیسے دینے کا عمل بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج

126

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کؤئٹہ( عصمت سمالانی سے ) وزیر علی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے یہ پٹیشن ایڈوکیٹ آمان اللہ کنرانی نے ہفتہ کے روز دائر کیا
پیٹشن وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے گوادر دھرنے میں پیسے تقسیم کرنے کے خلاف دائر کیا گیا۔
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے آمان اللہ کنرانی ایڈوکیٹ نے کہا کہ آئین اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ کوئی دھرنے میں پیسے تقسیم کرے ۔ جبکہ وزیراعلی بلوچستان کہتے ہیں کے انہوں نے خیرات تقسیم دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیسے تقسیم کرنے سے عوام کے عزت نفیس مجروح ہوا ۔ بقول انکے اگر وزیر اعلی کو پیسے دینے تھے تو گوادر کو پیکج دیتے ۔

Comments are closed.