Khabardar E-News

پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے – مولانا فضل الرحمان

165

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(اسٹاف) جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بر ضغیر کی آزادی۔کےلیے اگر کسی نے قربانی دی تو تاریخ میں علماء کی قربانی سب سے زیادہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج کویٹہ میں علماء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا –
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں علماء کو ممتاز حیثیت حاصل ہےقوم اور مملکت کی رہنماء علماء کا حق ہے اورعلماء قران اور سنت کی روشنی میں قوم کی رہنمائی کریں
ملکی سیاست کا زکر کرتے ہوے انہوں نے کا کہ دنیا بھر میں تبدیلیاں آرہی ہے اور پاکستان عالمی تبدیلیوں کے زد میں ہے –
مولانا فضل الرحمان کے مطابق دو سو سال پہلے دنیا کی معیشت پر اشیاء کی بالادستی تھی خلافت عثمانیہ کے زوال کے بعد یورپ سرمایے پر قابض ہوگیا جس کے باعث آج مسلمان یورپ کی معیشت کے آگے ہاتھ پھیلا رہی ہے
مولانا نے کہا کہ 9/11 اور سویت یونین کی شکست کے بعد دنیا میں تقسیم پیدا ہوئی سیاست کا معور اب تبدیل ہوگیا ہے اور آنے والے مستقبل میں امریکہ کی بجائے چین معیشت کی قیادت کریگا
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے پاکستان کا مفاد دیکھنا ہےہم نے 70 سال امریکہ کی غلامی میں گزاریں ہیں
پاک چین دوستی کوہ مالیہ سے زیادہ بلند سمجھی جاتی ہے چینی پاکستان دوستی شہید سے میٹھی سمجھی جاتی ہے چین نے اپنی معیشت کا آغاز پاکستان سے کیا
مولانا فضل الرحمان کے مطابق خارجہ امور کمیٹی کا جب چیئرمین تھا سی پیک کیلئے کام کیاہماری وجہ سے چین نے پاکستان پر اعتماد کیا
فضل الرحمان نے کہا کہ 70 سالہ دوستی اقتصادی تعلق میں بدلی اورسی پیک کی زریعے چین نے سرمایہ کاری کی اورچین نے پاکستان میں بجلی کے منصوبے بنائیں گلگت سے گوادر تک سڑکیں اور صنعتی علاقے بنانے کا اعلان بھی کیاہے
قائد جمعیت نے کہا کہ ملک میں بجلی کی کمی ہے خیر پختونخوا صرف 17 سو میگاواٹ بجلی پیدا کرتی ہے جبکہ پورے بلوچستان کے پاس صرف 5 سو میگاوواٹ بجلی ہے جبکہ صنعتی زون کیلئے 17 ہزار بجلی میگاوواٹ ہونا چاہئےبلوچستان کو 5 ہزار بجلی میگاوواٹ چاہئے جس کیلئے ٹرانسمیشن لائنوں میں سکت نہیں
ملکی سیاست کا ذکر کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ
نواز شریف کے دور حکومت میں عمران خان نے 126 دن دھرنا دیا اور چینی صدر کا دورہ منسوخ ہوا ہے کوئٹہ سے ژوب تک سڑک جس کو افتتاح نواز شریف نے کیا تھا جس پر عمران خان نے اپنے نام کو تختی لگارہاہے

Comments are closed.