کوئٹہ( عصت سمالانی سے ) کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور شہر کے مختلف علاقون میں ایل پی جی گیس فی کلو 100اضافے کے ساتھ 230 رعپے کا فروخت ہونے لگا ہے –
شہریون کے مطابق ایل پی جی گیس کی فی کلو میں 100 روپیہ اضافہ گزشتہ سردیوں کی نسبت ہوا ہے تاہم دکاندارون نے کہا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ کی وجہ مارکیٹ میں گیس مہنگا ہونے اور مانگ میں اضافے کی وجہ سے ہوا ہے۔
ایل پی جی گیس تاجر نےبتایا ہے کہ کوئٹہ میں سردی کی سیزن میں گیس نا ہونے کی وجہ سے ایل پی جی گیس کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے جس کے باعث ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں سردی کی شدت کے ساتھ مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب شہریوں نے ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافے کو ظلم قرار دیتے ہوے حکومت سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے –
Comments are closed.