Khabardar E-News

بارکھان میں آرگینک کاٹن کی کاشتکاری میں اضافہ اور زمیندار خوشحال

129

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بارکھان (حیات خان کھیتران سے ) بارکھان میں ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جانب سے آرگینک کاٹن کاشت کرنے والے کسانوں کیلئے دو روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں نامیانی کاٹن کی کاشت بارے کسانوں کو آگاہی دی گئی
بارکھان میں بغیر کھادوں اور اسپرے کاٹن کی کاشت کرنے والے کسانوں کیلئے ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جانب سے رکنی میں دو روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں تین سال سے آرگینک کاٹن کاشت کرنے والے کسانوں کو ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جانب سے انعامات سے نوازا گیا اور نئے کسانوں کو آرگینک کاٹن کاشت کرنے کیلئے ٹریننگ دی گئی
جس میں آرگینک کاٹن یعنی نامیانی کپاس کی کاشت پر زور دیا گیا جوکہ بغیر کھاد اور سپرے زہر سے پاک کاٹن کی کاشت ہے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان میں آرگینک کاٹن کی کاشت پر کسانوں کو کاشت کی گئی کپاس کی دوگنی قیمت دے رہی ہے
سیمینار کے مقررین میں سید حبیب اللہ شاہ فوکل پرسن نعیم کاکڑ ڈائریکٹر پاکستان و دیگر نے کسانوں کو کیمیائی کھادوں کے بغیر کاشت کی جانے والی سبزیات پر بھی بریف کیا جس میں ٹماٹر مرچ اور پیاز شامل ہیں اگلے مرحلے میں تمام کسانوں کو ان سبزیات کو بھی آرگینک طریقے سے کاشت کرنے کیلئے ڈبلیو ڈبلیو ایف فنڈز فراہم کرے گی
سیمینار میں آرگینک کاٹن کاشت کرنے والے کسانوں نے اپنے دیگر کسانوں کو بھی کاٹن کی کاشت کے بارے میں آگاہی دی دوسرے روز کسانوں کو فصلوں میں اگنے والی جڑی بوٹیوں کی تلفی بارے معلومات دی گئی سپرے اور کھاد کا نعم البدل کھاد کیلئے جانوروں کا گوبر اور سپرے کیلئے کڑوی جڑی بوٹیوں کو ابال کر قدرتی طور پر سپرے بنانے کے ٹپس بھی دئیے گئے ۔
بارکھان میں آرگینک کاٹن کی کاشت پاکستان میں دوسرے نمبر ہے جبکہ دیگر سبزیات کو بھی آرگینک طریقہ کاشت میں لاکر انسانی زندگیوں کو زہرلی خوراک سے پاک کرنے کیلئے ڈبلیو ڈبلیو ایف کوشاں ہے جبکہ قدرتی طور پر اگنی والی سبزیاں انسانی زندگیوں کو موذی امراض سے بچانے کی ضامن ہیں

Comments are closed.