Khabardar E-News

امریکی فیڈرل ریزرو کا مالیاتی مارکیٹ میں مداخلت کا اعلان

95

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

75 ارب ڈالر کی رقم مارکیٹ میں داخل کی جائے گی
نیویارک ( آن لائن )امریکہ کے مرکزی بینک (فیڈرل ریزرو بینک ) نے قرضوں پر سود کی شرح کو اپنے ہدف کے مطابق رکھنے کے لیے مالیاتی مارکیٹ میں مداخلت کا اعلان کردیا۔ فیڈرل ریزرو کی جانب سے اس بات کا فیصلہ ملک میں سود کی شرح اپنی پالیسی کے تحت ہدف پر رکھنے کے لیے کیا گیا۔بینک کا کہنا تھا کہ ملکی مالیاتی مارکیٹ میں مداخلت بدھ (آج ) کو کی جائے جس میں 75 ارب ڈالر کی رقم مارکیٹ میں داخل کی جائے گی تاکہ قرضوں پر سود کی شرح کو مرکزی بینک کی پالیسی کے تحت رکھا جاسکے۔یاد رہے کہ امریکا میں فیڈرل ریزرو کی جانب سے دس سال بعد مارکیٹ میں مداخلت کا عندیہ دیا گیا ہے۔

Comments are closed.