ٹوکیو( آن لائن )ٹوکیو کموڈیٹی ایکسچینج ( ٹوکام) میں ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ٹوکام میں فیوچر ٹریڈنگ کے دوران فروری 2020کے لئے ربڑ کی سپلائی کے سودے 2.4 ین ( 1.4 فیصد) اضافہ کے ساتھ 173.0ین ( 1.6ڈالر ) فی کلو گرام طے پائے،شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں جنوری 2020 کے لئے ربڑ کی سپلائی10 یوان اضافہ کے ساتھ 12060یوان فی ٹن جبکہ سنگاپور ( سی کام ) ایکسچینج میں اکتوبر کے لئے ربڑ کی ترسیل کے سودے 135.2یو ایس سینٹ فی کلو گرام پر بند ہوئے۔
Comments are closed.