Khabardar E-News

کابل بم حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ،تعداد50سے تجاوزکرگئی

148

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کابل(این این آئی) افغانستان میں مختلف مقامات پر ہونے والے 2 دھماکوں کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، اب تک 50 افراد جاں بحق جبکہ 70 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ یاد رہے گزشتہ روز افغانستان کے شہر چریکار میں انتخابی جلسہ کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں افغان صدر اشرف غنی بال بال بچ گئے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پروان اسپتال کے سربراہ عبدل قاسم سنگین نے ہلاکتوں اور زخمیوں کے بارے میں تصدیق کرتے ہوئے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ۔پروان کے گورنر کی ترجمان وحیدہ شاکر کے مطابق دھماکہ جلسے کی میزبانی کرنے والے پنڈال کے داخلی راستے پر ہوا۔

Comments are closed.