Khabardar E-News

برطانوی وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، آئل تنصیبات پر حملے کی مذمت

254

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ریاض (این این آئی) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطے میں آئل تنصیبات پر حملے کی مذمت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں برطانوی وزیر اعظم نے سعودی پلانٹس پر تخریب کاری کے حملے کی شدید مذمت کی۔ بورس جانسن نے حملوں سے نمٹنے میں سعودی قیادت کی دانشمندی کی تعریف بھی کی۔ولی عہدمحمد بن سلمان نے بتایا کہ تخریب کاری کا یہ حملہ نا صرف سعودی عرب بلکہ پوری دنیا کو نقصان پہنچانے کے لیے تھا۔

Comments are closed.