Khabardar E-News

فیفا انڈر۔17 فٹ بال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ آئندہ ماہ شروع ہوگا

244

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

برازیل میزبانی کرے گا ، انگلینڈ کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی،میگا ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل میچ 14 نومبر کو کھیلے جائینگے جبکہ تیسری پوزیشن کے لئے میچ اور فائنل میچ 17 نومبر کو کھیلا جائے گا
برازیلیا( آن لائن ) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام انڈر۔17 فٹ بال ورلڈ کپ کا 18 واں ایڈیشن ا?ئندہ ماہ اکتوبر میں برازیل میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق فیفا انڈر۔17 فٹ بال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ میگا ایونٹ میں مختلف ممالک کی 24 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کرینگی۔میگا ایونٹ میں میزبان برازیل، کینیڈا، نیوزی لینڈ، انگولا، نائیجیریا، ہنگری، ایکواڈور، آسٹریلیا، سائوتھ کوریا، ہیٹی، فرانس، چلی، امریکا، سینیگال، جاپان، ہالینڈ، سپین، ارجنٹائن، تاجکستان، کیمرون، سولومن جزائر، پیراگوئے اور میکسیکو شامل ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم انڈر۔17 فٹ بال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریگی۔ میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والی 24 ٹیموں کو 6 مختلف گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میچز 5 سے 7 نومبر تک کھیلے جائینگے جس کے بعد میگا ایونٹ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوجائے گی اور کوارٹر فائنلز 10 اور 11 نومبر کو کھیلے جائینگے۔ میگا ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل میچ 14 نومبر کو کھیلے جائینگے جبکہ تیسری پوزیشن کے لئے میچ اور فائنل میچ 17 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Comments are closed.