Khabardar E-News

فاسٹ بائولر شعیب اختر ڈاکٹر نمرتا کماری کے انصاف کے مطالبے کے لیے چلائی جانے والی سوشل میڈیا مہم میں شامل

226

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی ( آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر ڈاکٹر نمرتا کماری کے انصاف کے مطالبے کے لیے چلائی جانے والی سوشل میڈیا مہم میں شامل ہوگئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فاسٹ بولر نے نمرتا کی موت پر انتہائی دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اس کیلئے انصاف کا مطالبہ کردیا۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نمرتا کے لیے انصاف کا مطالبہ ایک ہیش ٹیگ کے ذریعے کیا جارہا ہے۔ہیش ٹیگ ’ جسٹس فار نمرتا ‘ کا استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نمرتا کے حق کیلئے آواز اٹھا رہے ہیں۔میڈیکل کی طالبہ کے لیے جہاں دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے ٹوئٹس کے ذریعے اپنی رائے دے رہے ہیں وہیں شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ان کا دل ہر پاکستانی کے ساتھ دھڑکتا ہے،اس سے قطع نظر کہ وہ کس عقیدے سے تعلق رکھتا ہے۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے ماتحت بی بی آصفہ ڈینٹل کالج میں سال آخر کی طالبہ نمرتا امرتا مہر چندانی کی لاش کالج ہاسٹل میں ان کے کمرے سے ملی تھی جس پر کہا گیا تھا کہ طالبہ نے خودکشی کی ہے جبکہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی موت کی وجہ خودکشی قرار دی گئی ہے

Comments are closed.