Khabardar E-News

باکسر عامر خان کی انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ میں فلپائینی باکسر کے خلاف شاندار فتح پر محمد وسیم کی تعریف

159

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ میں فلپائینی باکسر کے خلاف شاندار فتح پر پاکستانی باکسر محمد وسیم کی تعریف کرتے ہوئے اسے زبردست فتح قرار دیدیا۔باکسر عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ویل ڈن چمپئن محمد وسیم، عامرخان نے لکھا کہ محمد وسیم نے دبئی میں اپنی فائٹ جیتی، وہ مستقبل کے پلانز پر بات کرنے کے لئے وسیم سے جلد پاکستان میں ملیں گے۔واضح رہے کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے محمد وسیم نیحال ہی میں انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ میں فلپائینی باکسر کو پہلے رائونڈ ہی میں ناک آئوٹ کر دیا تھا۔اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور اور معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے بھی اپنے ٹوئٹس میں محمدوسیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی تھی۔

Comments are closed.