کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے رجسٹرارپروفیسر ڈاکٹر سلیم شہزاد کے مطابق جامعہ کراچی میں سمسٹر سسٹم کے تحت باقاعدہ (ریگولر )طلباء وطالبات کے سالانہ جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کے لئے رجسٹریشن فارم18 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔رجسٹریشن کے لئے درخواست فارم اور فیس وائوچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ www.uok.edu.pk پر دستیاب ہیں۔5000روپے فیس وائوچر پر درج بینک کی کسی بھی برانچ پر ادائیگی کے بعد باقاعدہ پرُ شدہ رجسٹریشن فارم معہ فیس وائوچراولڈ ایڈمنسٹریشن بلاک فرسٹ فلور ڈپٹی رجسٹرار اکیڈمک آفس میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔سالانہ جلسہ تقسیم اسناد میں ان امیدواروں کو ڈگریاں عطا کی جائیں گی جنہوں نے بیچلرز(آنرز) ،بی ایس ،ایل ایل بی ،ایل ایل ایم ،ماسٹرز، فارم۔ڈی اور ایم فارم کا امتحان سال2018 ء میں پاس کرلیا ہے اور وہ طلباء جن کی ایم ایس، ایم ڈی ،ایم فل ،پی ایچ ڈی،ڈی لٹ اور ڈی ایس سی کی ڈگری 2018 ء اور اس کے بعد منظور ہوچکی ہیں وہ بھی اس کانوکیشن میں شرکت کے اہل ہوں گے۔علاوہ ازیں یونیورسٹی کے مختلف کلیہ جات
Comments are closed.