اب پاکستان کو سیکولرریاست بنانے کی کوششیں شروع ہوچکی ہیںآزادی مارچ حکومت سے آزادی حاصل کرنے کےلئے کررہے ہیںپوری قوم جے یوآئی کے ساتھ کھڑی ہے
عقیدہ ختم نبوت پر حملے ہونے لگے ہیں موجودہ سلیکٹڈ حکومت نے توہین رسالت قانون کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے ،ملکی معیشت آزادی نہیں ہے آئی ایم ایف کے نمائندوں کوبٹھادیاگیاہے
کوئٹہ( این این آئی)جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ پاکستان بننے بعد سے اب تک آزادی کے ثمرات نہیں ملے،لاکھوں لوگوں نے اسلام کے عادلانہ نظام کےلئے ہجرت کی قربانیاں دیں،72 سال گذرنے کے باوجود پاکستان بننے کا مقصد پورا نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت اسلام آباد اور پنڈی کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہااب پاکستان کو سیکولر ریاست بنانے کی کوششیں شروع ہوچکی ہیں،عقیدہ ختم نبوت پر حملے ہونے لگے ہیں موجودہ سیلکٹڈ حکومت نے توہین رسالت قانون کو ختم کرنے کی کوشش کی۔موجودہ سیلکٹڈ حکومت اسرائیل امریکہ کی ایجنٹ ہے،موجودہ حکمرانوں کو تخت سے تختہ دار پر لائیں گے آزادی مارچ حکومت سے آزادی کےلئے کررہے ہیں معیشت آزاد نہیں آئی ایم ایف کے نمائندوں بٹھایا گیا۔ حکومت ، ادارے،سیاست،الیکشن،عدلیہ آزاد نہیںامریکہ سے ہدایات آتی ہیں،امریکہ مرضی کے حکمران پاکستان پرمسلط کرتا ہے معیشت سیاست اداروں حکومت کو آزاد کرائینگے پوری قوم جے یو آئی ف کے ساتھ ہے۔
Comments are closed.