Khabardar E-News

جج ارشدملک کی ویڈیواورآڈیوزحقیقی اور مستندقراردیدی گئی

114

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

برطانوی ڈیجیٹل فارنزک آرگنائزیشن کی 43صفحات پرمشتمل رپورٹ رواں ہفتے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کی جائے گی
ٹیپ نمبر201705 میں وڈیو اوریجنل ریکارڈنگ ہے، ٹیپ نمبر 211010 میں بھی ویڈیو اوریجنل ریکارڈنگ ہے۔رپورٹ
لندن(آن لائن) برطانوی ڈیجیٹل فارنزک آرگنائزیشن نے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی ویڈیو اورآڈیوز کو حقیقی اور مستند قرار دے دیا،43 صفحات پر مشتمل رپورٹ رواں ہفتے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کی جائے گی،فارنزک رپورٹ کی تصدیق نوٹری پبلک کے چارلس ڈروسٹن گوتھری نے کی اور رپورٹ پر پرنسپل سیکریٹری آف اسٹیٹ فار فارن اینڈ کامن ویلتھ افیئر نے تصدیق اور مہر لگائی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی ویڈیوزاورآڈیوز کوحقیقی و مستند ہیں۔برطانوی ڈیجیٹل فارنزک آرگنائزیشن کی 43 صفحات پر مشتمل رپورٹ رواں ہفتے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کی جائے گی۔فارنزک رپورٹ کی تصدیق نوٹری پبلک کے چارلس ڈروسٹن گوتھری نے کی اور رپورٹ پر پرنسپل سیکریٹری آف اسٹیٹ فار فارن اینڈ کامن ویلتھ افیئر نے تصدیق اور مہر لگائی ہے۔ارشد ملک کی وڈیوز کی فارنزک ٹیسٹنگ فارنزک ماہر جیمز زجالی نے کی۔رپورٹ کے مطابق فارنزک رپورٹ میں اصلی آڈیو اور وڈیو کی کاپی کا جائزہ لیا گیا، فارنزک فرم کو لائ￿ فرم کی ہدایت پر اوریجنل وڈیو فراہم نہیں کی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فارنزک معائنے کے مطابق ٹیپ نمبر201705 میں وڈیو اوریجنل ریکارڈنگ ہے، ٹیپ نمبر 211010 میں بھی ویڈیو اوریجنل ریکارڈنگ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آڈیو، ویژوول ایونٹس کو مکمل طور پر سنکرونائزڈ کیا گیا جس کی کرونولوجی میں کوئی مسئلہ نہیںہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی خبرآئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ دو برطانوی فارنزک فرمز نے ویڈیو کو اصلی قرار دیا تھا۔6 جولائی 2019 کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے پریس کانفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ایک ویڈیو جاری کی جس میں مبینہ طور پر یہ بتایا گیا کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو نواز شریف کو سزا سنانے کے لیے بلیک میل کیا گیا۔ اس بنیاد پر مریم نواز نے یہ مطالبہ کیا کہ چونکہ جج نے خود اعتراف کرلیا ہے لہٰذا نواز شریف کو سنائی جانے والی سزا کو کالعدم قرار دے کر انہیں رہا کیا جائے تاہم جج ارشد ملک نے ویڈیو جاری ہونے کے بعد اگلے روز ایک پریس ریلیز کے ذریعے اپنے اوپرعائد الزامات کی تردید کی اور مریم نواز کی جانب سے دکھائی جانے والی ویڈیو کو جعلی۔ فرضی اور جھوٹی قرار دیا

Comments are closed.