Khabardar E-News

مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرچشم پوشی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے،صادق سنجرانی

94

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سیاسی قیادت کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرے،کشمیریوں کیساتھ ظلم و ستم کی داستان دنیا کو بتائینگے،کرفیوکی وجہ سے کشمیری گھروں میں محصورہیں
پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کو اقوام عالم میں باور کرانے کی بھر پور کوشش کی جا رہی ہے،کشمیرکے مسئلے کاحل ناگزیرہوچکاہے
اسلام آباد (این این آئی) سینیٹ آف پاکستان کے زیراہتمام کشمیر سے متعلق قومی پارلیمانی کانفرنس (آج) ہوگی۔کانفرنس کی میزبانی چیرمین سینٹ صادق سنجرانی کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ آف پاکستان کے زیراہتمام کشمیر سے متعلق قومی پارلیمانی کانفرنس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت (آج) ہوگی۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ کانفرنس میں ملک کی تمام سیاسی قیادت کو دعوت دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی ، صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے تمام ارکان کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی افواج کے مظالم اور انسانی حقوق کی پامالی پر مفصل روشنی ڈالی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹرین کانفرنس سے عالمی برادری پر واضح کیا جائے گا کہ مقبوضہ کشمیر کے واقعات سے کسی بھی قسم کی چشم پوشی شدید خطر ات کا باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے حالیہ اقدامات غیر قانونی اور اقوام متحدہ کے قراردادوں کے منافی ہیں جن کی ملکی و بین اقوامی سطح پر تشہیر کرنا انتہائی ضروری ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرفیو کی وجہ سے نہتے کشمیری بدستور اپنے گھروں کی چار دیواری میں محصور ہو چکے ہیں وہاں کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات نا پید ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کا عملاً دنیا سے رابطہ کٹ چکا ہے جو بھارتی مظالم کو مکمل طور پر آگاہ کرنے کی پوزیشن میں بھی نہیں رہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر اور لا قانونیت کا ماحول بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کو اقوام عالم میں باور کرانے کی بھر پور کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی جنونی عزائم کے آگے بند باندھنے کا کوئی اقدام نہ کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ منعقد ہ پارلیمنٹرین کانفرنس میں اقوام عالم کو واضح پیغام دیا جائے گا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کا حل ناگزیراور فوری حل طلب ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت آئے اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ ظلم و ستم کی داستان ہم دنیا کو بتائینگے

Comments are closed.