Khabardar E-News

پاکستان کا مثبت چہرہ سکرین پر اجاگر ہو سکتا ہے: مریم اورنگزیب

406

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (خبردار نیوز) فلم سازی کی صنعت کو بحران سے نکالنے کیلئے حکومت نے بڑا اعلان کرتے ہوئے ٹیکس فری قرار دے دیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے آسٹریلیا روانہ ہونے والے نیشنل امیچور فلم فیسٹیول ایوارڈ کے لئے ہائی اچیورز سے خطاب کیا
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مثبت چہرہ سکرین کے ذریعے اجاگر ہو سکتا ہے۔
فلم سازی کی صنعت کو ٹیکس فری کر دیا گیا، سینما کی انکم کو 10 سال کیلئے ٹیکس سے استثنیٰ کر دیا۔
سینما مالکان سے ٹکٹ کی قیمتیں کم رکھنے کا کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلم ساز پاکستان کی ثقافت اور عظیم تاریخ کو سامنے لائیں،
حکومتی اقدامات کی بدولت فلم انڈسٹری بحال ہوئی۔سینما گھر نہ ہونے کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں مزید ترقی نہیں ہو رہی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکو مت نے آلات کی درآمد، فلم میکنگ، سینما، پروڈکشن سے متعلق آلات کی درآمد پر ٹیکس زیرو کر دیا ہے ،
اس اقدام کا بنیادی مقصد پاکستان کے بیانیہ، ورثہ، ثقافت اور عظیم تاریخ کو اجاگر کرنا ہے۔

Comments are closed.