Khabardar E-News

کوئٹہ میں انسداد دہشتگری عدالت کا پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف 5 روزہ ریمانڈ

112

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)کویٹہ میں انسداد دہشتگردی کی ایک عدالت نے پولیس کی جانب سے گرفتار 18 ملزمان

کو مزید 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

پولیس کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ قومی تنصیبات اور شہریوں کے املاک کو نقصان پہنچانے والے

افراد سے مزید تفتیش کےلئے وقت چایئے،

تاہم تحریک انصاف کے وکیل کی جانب سے بحث مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ان کی ریمانڈ میں توسیع کی

جس کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے کارکنان کو مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس

کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا

انسداد دہشت گردی عدالت ون کے جج تصور نوید نےاج کیس کی سماعت کی

جبکہ پولیس کی جانب سے تفتیشی افسر ملک حمید جبکہ پی ٹی آئی کے وکیل اقبال شاہ عدالت میں پیش

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی کر دی

یا د رہے کہ 9مئی کو سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کے دیگر حصوں کی طرح

کوئیٹہ میں بھی احتجاج ہوا تھا

جس میں پی ٹی آئی کا ایک کارکن جا نبحق اور 10 سے زاہد زخمی ہوئے تھے

جبکہ کوئیٹہ پولیس کے مطابق 31 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے

پولیس اور پی ٹی آئی کے درمیان کشیدگی میں پریس کلب کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری بنارس خان سمیت 6

صحافی زخمی ہوئے تھے

Comments are closed.