Khabardar E-News

پاکستان میں روزانہ 1200 نئے بچےمشیات کی طرف راغب ہورہے ہیں ، رپورٹ

202

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( خبردار نیوز ) پاکستان میں تمباکو نوشی کے حوالے سے اسپارک کی جانب سے تقریب کا انعقاد ہوا

جس میں تمباکو نوشی کے بڑہتے استعمال پر رپورٹ پیش کی گئی اور کہا گیا کہ پاکستان میں تیزی سے

نکوٹین پائوچز سمیت ای سیگریٹ کا استعمال بڑہنے لگا ہے

جس کے نتجیجے میں‌ ملک میں 70 فیصد لوگ نکوٹین پائوچ استعمال کرتے ہیں،

رپورٹ کے مطابق ملک میں روزانہ 1200 نئے بچے تمباکو کا شکار ہورہے اس طر ح دنیا بھر میں ایک لاکھ

70 ہزار لوگ تمباکو کے استعمال سے جان کی بازی ہار جاتے ہیں ،

رپورٹ میں مذید کہا گیا کہ پاکستان میں ای سیگریٹ کا استعمال 80 فیصد تک ہوتا ہےجس کی روک تھام کے

لیے تیزی سے سیگریٹ کے اشتہارات پر کام ہورہا ہے

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں برٹش امیریکن تمباکو برینڈذ کی تعداد 73 اعشاریہ 85 فیصد تک رکارڈ

کی گئی ہے

تقریب سے خطاب کرتے ہوے رکن قومی اسمبلی شازیہ صوبیہ سومرو نے کہا کہ منی بجٹ میں تمباکو پر

ٹیکس میں اضافہ کی وجہ اسپاک کی محنت ہے اس کے علاوہ بچوں میں تمباکو نوشی تدارک سے متعلق مہم

سپارک کا اہم و احسن اقدام ہے

انہوں نے کہا کہ اس مہم کے ذریعے ہم نوجوان نسل کو بچا سکیں گے کیونکہ نوجوان نسل ہمارا مستقبل ہے

اور ایک سازش کے تحت ہمارے مستقبل کو تباہ کیا جا رہا ہے

رکن قومی اسمبلی نے مذید کہا کہ اس میں پالیسی میکرزَ تعلیمی ادارے اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میڈیا اہم

کردار ادا کر سکتا ہے ساتھ ہی اس مہم کو چلانے اور کامیاب بنانے کے لیے سول سوسائٹی بھی مدد کرے

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی اور منشیات کے استعمال کو

روکنا ہوگا جس کے لیئے حکومت کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کو بھی کردار ادا کرنا پڑیگا

Comments are closed.