اسلام آباد (خبردار اسپورٹس )نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ج ان دنوں دورہ پاکستان پر ہے
آج لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئ
ٹیم ایک روز آرام کے بعد کل راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف چوتھا ٹی 20کھیلے گی
اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اورانتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد کے اسپتالوں کو ہائی الرٹ رہنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا گیا
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے پمز اور پولی کلینک کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے
جس میں پمز اور پولی کلینک سے دو دو ایمبولینس بھی مانگ لی گئیں۔
اس کے علاؤہ میٹرو بس سروس کو بھی ٹیم کے اسٹیڈیم آتے جاتے وقت بند کیا جائے گا۔
مراسلے کے مطابق پولی کلینک کی دو ایمبولینس ،دو ڈاکٹرز ٹیم قافلے کے ساتھ چلیں گی۔
جبکہ پمز کی دوایمبولینس گاڑیاں دو ڈاکٹروں کیساتھ سرینا ہوٹل میں تیار کھڑی رہیں گی۔ مراسلہ
اس کے ساتھ ساتھ پمز اور پولی کلینک میں دس دس کمرے، دو وئی آئی پی رومز بھی تیار رکھے جائیں۔
دونوں اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی تین تین ٹیمیں بھی تیار رکھی جائیں۔
Prev Post
Next Post
Comments are closed.