Khabardar E-News

پاکستان میں کورونا کا پہلا مریض جاں بحق، متاثرہ افراد کی تعداد 297 ہوگئی

131

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا مریض جاں بحق ہوگیا اور ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 297 ہوگئی ہے۔ 

پاکستان میں جان لیوا کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں مزید 35 افراد کے ٹیسٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد کل تعداد 297 ہوگئی ہے۔ 4افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ گئے ہیں اور 268 مریض ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں تاہم گلگت بلتستان کا رہائشی مریض دم توڑگیا۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے ملک میں پہلے کورونا وائرس کے مریض کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق ہونے والے مریض کا تعلق دیامر کے علاقے بنر سے تھا۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 208، پنجاب میں 33، خیبر پختون خوا میں 19، بلوچستان میں 16، اسلام آباد میں 7 اور گلگت بلتستان میں 13 ہے جب کہ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا ایک مریض سامنے آگیا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے ریاست میں کورونا مریض کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تفتان کے ذریعے ایران سے آئے ایک شہری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

Comments are closed.