کوئٹہ ( خبردار نیوز ) بلوچستان اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ن گیارہ سیتؤں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ
پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علماء اسلام دس دس نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے
تاہم اب تک واضع نہیں کہ صوبے میں کس کی حکومت بنے گی اور صوبے کا وزیراعلی کون ہوگا اس کا
فیصلہ آئندہ چند دنوں میں ہوگا
بلوچستان اسمبلی کے اکاون نشستوں میں سے زیادہ ترحلقوں کے نتائج آچکے ہیں جس مین پاکستان مسلم لیگ ن
گیارہ نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے ہے
جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علماء اسلام دس دس نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر تاہم اب تک
واضع نہیں کہ صوبے میں کس کی حکومت بنے گی اور صوبے کا وزیراعلی کون ہوگا
تاہم پاکستان پیپلز پارتی اور پاکستان مسلم لیگ ن نے دعوی کیا ہے کہ وہ دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر
حکومت بنائینگے
جس کے باعث قائد ایوان کے لیے جام کمال خان ِ نواب ثناء اللہ زہری اور سرفراز بگتی مظبوط امیدوار ہیں
دیگر جماعتوں میں بلوچستان عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی تین جبکہ چھ آزاد ارکان بھی بلوچستان اسمبلی کے
اراکین منتخب ہوچکے
اس کے علاوہ بلوچستان نیشنل پارٹی ، حق دو تحریک ، جماعت اسلامی اور بلوچستان نیشنل پارٹی ( عوامی )
کوایک ایک نشت ملی ہے
اعداد وشمار کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں خواتین کی گیارہ مخصوص نشستوں میں سے تین تین پاکستان
پیپلز پارٹی پاکستان مسلم لیگ اور جمعیت علماء اسلام کو ملے گی جبکہ ایک ایک نشست بلوچستان عوامی
پارٹی اور نیشنل پارٹی کے حصے میں آے گی
اس کے علاوہ اقلیت کی تین نشستوں میں سے ایک ایک ان تین بڑی جماعتوں کو ملے گی
Comments are closed.