Khabardar E-News

بی یوجے کاسندھ حکومت سے صحافی اطہر متین کے قاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ

6

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار ڈیسک ) بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے کراچی میں صحافی اطہر متین کی دن دیہاڑے قتل

کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سندھ حکومت سے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور لواحقین کو انصاف کی

فوری فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے

بی یو جے کی جانب سے جاری بیان میں صدر عرفان سعید۔ جنرل سیکرٹری منظور احمد اور ایگزیکٹو باڈی

کے ممبران نے سماء ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر صحافی اطہر متین کے بیہمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت

کرتے ہوئے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

بی یو جے کے صدر عرفان سعید نے کہا ہے عامر متین ایک قابل اور محنتی صحافی تھے ان کی شہادت سے

پورے ملک کے صحافی رنجیدہ ہیں۔

اس طرح دن دیہاڑے ڈاکووں کی کارروائی تشویشناک ہے۔ سندھ حکومت مکمل تحقیقات کرتے ہوئے قاتلوں کی

گرفتاری یقینی بنائے۔

صحافی سعید بیگ کی گرفتاری کے خلاف 17فروری کو کوئٹہ میں مظاہرہ

بی یو جے کے جنرل سیکرٹری منظور احمد نے صحافی اطہرمتین کی ڈاکووں کے ہاتھوں قتل پر افسوس کا

اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں ڈکیتی کے واقعات میں ہر مکتبہ فکر کے لوگ مارے جارہے ہیں

آج جمعہ کی صبح ہمارا ایک قابل اور محنتی صحافی اطہر متین ہم سے جدا ہوگیا۔

بی یوجے کاسندھ حکومت سے صحافی اطہر متین کے قاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ

ایسے لگتا ہے سندھ حکومت نے لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے فرض سے چشم پوشی اختیار کرلی ہے۔

اطہر متین کی بچھڑ جانا صحافت کیلئے بڑا نقصان ہے۔ قاتلوں کی فوری گرفتاری ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

بی یو جے نے اطہر متین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ پاک شہید اطہر متین

کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے آمین۔

Comments are closed.