Khabardar E-News

کرتار پور راہداری پاکستان کی امن دوست خواہش کی عملی مثال ہے، سربراہ اقوام متحدہ

65

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کرتارپور میں بابک گرونانک گوردواے کا دورہ کیا۔

کرتارپور گوردوارہ پہنچنے پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری اور سکھ گودوارہ پر بندھک کمیٹی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا استقبال کیا۔

اس دوران انتونیو گوتریس کو کرتارپور راہداری کے مکمل منصوبے کا دورہ کرایا گیا اور انہیں منصوبے پر بریفنگ بھی دی گئی۔

بریفنگ میں سیکرٹری جنرل کو بتایا گیا کہ دربار کرتارپور سکھ برادری کے لیے انتہائی مقدس حیثیت کا حامل ہے، اس  کا مقصد سکھ برادری کو ان کے مقدس مقام تک با آسانی رسائی دینا ہے۔

حکام نے کہا کہ کرتار پور راہداری یہ پیغام ہے کہ پاکستان میں سکھوں سمیت تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، یہ پاکستان کا بین الامذاہب ہم آہنگی کا عملی ثبوت ہے۔

اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ کرتار پور راہداری پاکستان کی امن دوست خواہش کی عملی مثال ہے۔

گوتریس نے منصوبے کے مختلف حصوں کا دورہ کیا ، لنگر خانے کا کھانا بھی کھایا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان کے چار روزہ تاریخی دورے پر ہیں، اس دوران وہ سرکاری حکام سمیت دیگر شخصیات سے ملاقاتیں اور شہروں کا دورہ کررہے ہیں۔

Comments are closed.