Khabardar E-News

ملک کی معیشت بحران سے نکل رہی ہے ; عبدالحفیظ شیخ

61

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 اسلام آباد وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ ملک کی معیشت بحران سے نکل رہی ہے ،اس صورتحال کے تناظرمیں منیجمنٹ سائنسز کے ادارے اورگریجوویٹس برآمدات پرمبنی بڑھوتری میں اہم کرداراداکرسکتے ہیں۔انہوں نے یہ بات نیشنل بزنس ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل کے زیراہتمام ڈینزاورڈائریکٹرز کی ساتویں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ڈاکٹرحفیظ شیخ نے کہاکہ نئے پیش منظر میں بزنس کی تعلیم کو عہدنوئ�  کے تقاضوں کے مطابق بنانے کیلئے اقدامات اورنئی راہوں کاتعین کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں برآمدات میں اضافہ اورسرمایہ کاری کو راغب کرنے کے تناظر میں اب تک کی پالیسیاں اتنی کامیاب ثابت نہیں ہوئی ہیں ، ہمیں بزنس کی تعلیمی نظام کاجائزہ لینا ہوگا کہ وہ کیا خامیاں اورکمی ہیں جس کی وجہ سے پاکستان بین الاقوامی مارکیٹ میں اس طرح اپنا مقام حاصل نہ کرسکا جو اسے ملنا چاہئیے تھا، اس صورتحال کے تناظر میں بزنس کی تعلیم کے ماہرین کو ہماری معیشیت کے تقاضوں کے مطابق نصاب پر توجہ دینا ہوگی۔وزیراعظم کے مشیر نے ملکی معیشیت میں خواتین کے کردارکاذکرکرتے ہوئے کہاکہ ملکی جاب مارکیٹ میں دیہی علاقوں کی خواتین کا حصہ محدود ہے، ہمیں معیشیت کو آگے لیجانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کوساتھ لیکر چلنا ہوگا، بالخصوص دیہی علاقوں میں رہنے والوں پرتوجہ دیناہوگی ، یہ ایسے لوگ ہیں جو سمارٹ ہیں لیکن انہیں ترقی کے ثمرات نہیں پہنچے، یہ لوگ ملکی معیشت میں اپنا کرداراداکرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں مواقع دستیاب نہیں اوران کی راہوں میں رکاوٹیں ہیں۔ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاکہ یونیورسٹیوں کو ضرورت کی بنیاد پر وظائف، جدیدکورسز، نجی شعبوں کیلئے ترغیبات، تدریس کے جدید طریقوں اور معیاری انٹرن شپ پر توجہ دینا چاہئیے، تدریسی اداروں کو چاہئیے کہ وہ تحقیق کے اعدادوشمارکو تیارکنندگان کے ساتھ شیئرکرے۔انہوں نے کہاکہ وزارت خزانہ، وزارت اقتصادی اموراورنجی شعبہ کے کاروباری ادارے موجودہ صورتحال سے مل کر نمٹ سکتے ہیں۔وزارت خزانہ لیڈرشپ اورمالی وسائل کی فراہمی کیلئے تیارہے۔ اسلام آباد چیمبرز آف کامرس کے صدر محمد احمد وحید اوردیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

Comments are closed.