Khabardar E-News

معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں‘ چیف سیکرٹری بلوچستان

153

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بلوچستان کوئٹہ چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن

ریٹائرڈ فضیل اصغر نے شارع عدالت کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دہشتگردی کے اس افسوسناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے محکمہ داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ شہر بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور واقعے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ چیف سیکریٹری نے محکمہ صحت کو فوری طور پر کویٹہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات مہیا کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ چیف سیکرٹری نے دھماکے کے شہدا کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کہ اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند کرے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔

Comments are closed.