Khabardar E-News

وزیراعلی بلوچستان صوبہ میں تین روزہ پولیومہم کا باقاعدہ افتتاح کیا

67

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے ایک بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر صوبہ میں تین روزہ پولیومہم کا باقاعدہ افتتاح کیا، اس موقع پر وزیراعلی نے پولیو کو شکست دے کر بلوچستان کو پولیو سے پاک بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کے محفوظ اور صحتمند مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے پولیو مہم کی کامیابی ضروری ہے جس میں حکومت کے ساتھ ساتھ والدین، علما کرام، سیاسی، سماجی وقبائلی عمائدین اور معاشرے کے ہر فرد کو اپناکردار ادا کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ حکومت یونیسف اور دیگر رضاکار اداروں کے اشتراک سے پولیو کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کررہی ہے اور پولیو مہم کے لئے حکومتی مشینری کو بھرپور طریقے سے فعال بناتے ہوئے تمام وسائل فراہم کئے جارہے ہیں، پولیو کا خاتمہ ایک قومی مشن ہے جس کی کامیابی کے لئے عزم کے ساتھ کام کیا جارہا ہے، وزیراعلی نے پولیو کے مضر اثرات کے حوالے سے بھرپور آگاہی مہم کے آغاز کی ہدایت بھی کی۔

Comments are closed.